Thursday, February 18, 2016

Soomra Dot Com

Introduction
سندھ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی،پاکستان کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ، ترقی اور اتحادکی طرف مائل قوم سومرہ (سومرو)کی کمیونٹی ویب سائٹ کا پروجیکٹ کشمور سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ، سابقہ سرکاری آفیسر، کرم رسول این جی او ، کشمور، کیپٹن ویلفیئر ٹرسٹ ، اسلام آباد، DIS-COVERاین جی او کے بانی صدر اور کیپٹن ماڈل اسکول، اسلام آباد اور کیپٹن ملٹی ٹریڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کے پریزیڈنٹ محمد موسیٰ سومرونے شروع کیا ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد سومرہ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور ان کی سرگرمیوںکو ایک دوسرے کا ساتھ شئیر کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ قطعاًً غیر سیاسی ، غیر مذہبی و غیر لسانی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔اس پلیٹ فارم سے ہم سومرہ قوم کو متحد کرنے والے تمام افراد و فریقین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور انھیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
ہم سومرہ قوم سے تعلق رکھنے والے تمام معززین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود اور ملازمت دلوانے یا اپنا کاروبار سیٹ کرانے میں ان کی مدد کریں۔اسی طرح تمام سیاسی نمائندوں، بیورو کریٹس، ٹیکنو کریٹس اور کارپوریٹ شخصیات سے بھی ہر ممکن تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ تاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
ہم اس ویب سائٹ پر کس قسم کی معلومات فراہم کریں گے؟ مندرجہ ذیل فہرست عنوانات سے آپ کو اس ویب سائٹ پر فراہم کئے جانے والے مواد کا اندازہ ہو گا۔آپ سے التماس ہے کہ آپ بھی جامع، اور مستند معلومات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ نہ صرف ویب سائٹ پر موجود کسی بھی غلطی یا غلط معلومات کی صورت میں اس کی نشاندہی کریں بلکہ درست اور مستند معلومات اور اس کا سورس بھی ہمیں فراہم کریں۔ تاکہ ہم اس ویب سائٹ کو سومرہ کمیونٹی کی بہترین اور مستند ویب سائٹ بنا سکیں۔سومرہ قوم کی تاریخ(وکی پیڈیا کے مطابق۔دیگر مورخین کے مطابق۔موسیٰ ابن انسان کی تحقیق)۔معزز شخصیات (تاریخی خدمات سر انجام دینے والی شخصیات۔سیاسی نمائندے۔۔معزز شخصیات۔بزنس مین۔غیر معمولی ذہین نوجوان)۔ٹیلی فون ڈاریکٹری۔(ضلع کی سطح پر تمام یونین کونسل اور گاؤں لیول پر۔ای میل ڈاریکٹری۔ویب سائٹ ڈاریکٹری۔این جی اوزکی ڈاریکٹری۔تمام تعلیمی اداروں میں موجود شخصیات/ نمائندے۔بزنس/کاروبار کی ڈاریکٹری)خبریں۔(اہم خبریں۔سومرہ اتحاد لاڑکانہ کی خبریں۔ایونٹ کیلنڈر۔شادی بیاہ کی خبریں۔انتقال پر ملال۔درخواست/اپیل)۔کیرئیر کاؤنسلنگ۔(اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کیجیئے!تعلیم، ٹیکنیکل ہنر، ملازمت یا اپنا کاروبار؟۔اعلیٰ تعلیم۔ٹیکنیکل تعلیم۔بیرون ملک تعلیم۔ملازمت۔(تازہ ترین ملازمتوں کی تفصیل۔سندھ پبلک سروس۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن۔پرائیویٹ ملازمتوں کا ڈیٹا بیس۔ دنیا بھر میں مطلوب پیشوں اور ٹیکنیکل ہنر کی تفصیلات۔آپ کسی مخصوص محکمے میں ملازمت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟۔ہر ملازمت کےلئے لازمی قرار دیئے جانے والےاین ٹی ایس ٹیسٹ کی تیاری کیجیئے)اپنے سوال پوچھیئے؟۔(اپنے مسائل کے حوالے سے مفت قانونی و لا انفورسمنٹ امداد کےلئے۔پراپرٹی کی خرید و فروخت کےلئےاحتیاطی تدابیر۔رشتے ۔فراڈ سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیر۔